سرینگر ، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت جموں و کشمیر کو الجھن میں ڈالنے والی غلطی میں دسویں جماعت کے امتحانی پرچہ کے ایک سوال میں اس اتحادی پارٹنر کا نام پوچھا گیا جس نے ریاست میں پی ڈی پی کے ساتھ مخلوط حکومت تشکیل دی ہے لیکن چار ممکنہ جوابات میں بی جے پی کا ذکر ہی نہیں کیا گیا۔ 10 ویں جماعت کے سرکاری امتحان کے تحت مضمون سماجی علم کا ایک سوال یوں رہا: ’’مارچ 2015ء میں پی ڈی پی نے جموں و کشمیر میں کس (پارٹی) کے ساتھ مخلوط حکومت تشکیل دی ہے؟‘‘ جس کیلئے چار جوابات دیئے گئے کہ ایک صحیح جواب تحریر کریں۔ تاہم طلبہ کو دیئے گئے مختلف جوابات میں بی جے پی کہیں نہیں، جو جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کی اتحادی پارٹنر ہے۔