پی ڈی پی اور بی جے کے درمیان معاہدے لا حاصل:مظفر حسین بیگ

نئی دہلی ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں حکمراں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ مظفر حسین بیگ نے آج ریاست میں سیلاب کے متاثرین کو غذائی اجناس کی فراہمی کے مسئلہ پر وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی پیل کی ہے اور بتایا کہ اس مسئلہ پر ان کی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان معاہدہ محض کاغذی کارروائی تک محدود ہوگیا ہے۔ لوک سبھا میں پی ڈی پی رکن نے اس خصوص میں ایک سوال کیا تھا جس پر مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا کہ ریاستی حکومت نے متواتر سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ غریبوں اور متوسط طبقہ کیلئے نفع نہ نقصان کی بنیاد پر غذائی اجناس مختص کرنے کی مرکزی حکومت سے درخواست کی تھی اور درخواست پر حکومت ہند نے مرروجہ پالیسی کے مطابق اقل ترین امدادی قیمت پر ریاست کو 1,27,346 ٹن غذائی اجناس مختص کئے ہیں۔ مسٹر مظفر حسین بیگ نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے جواب سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پی ڈی پی ۔ بی جے پی کے درمیان اتحاد محض کاغذ کی کارروائی بن کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاسوان کے جواب میں یہ ت ذکرہ نہیں کیا گیا کہ دو ہفتہ قبل چیف منسٹر مفتی محمد سعید نے اس موقع پر وزیر اغذیہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا ۔ مسٹر بیگ نے حیرت و استعجاب کا اظہار کیا۔ آیا وزیراعظم کے ریاستی عوام کے مختلف مسائل بالخصوص معاشی ترقی کے معاہدوں سے کابینی وزراء واقف ہیں یا نہیں۔ انہوں نے معاہدوں پر عمل آوری کیلئے وزیراعظم سے فی الفور مداخلت کی گزارش کی ہے ۔