حیدرآباد 23 مارچ (سیاست نیوز)پولیس کی جانب سے عادی رہزنوں کو پی ڈی ایکٹ جیسے قانون کے تحت طویل عرصہ تک جیل بھیجنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے لیکن شہر میں رہزنی کی وارداتیںمسلسل رونما ہورہی ہیں۔ آج سکندرآباد ایم جی روڈ کے قریب پیش آئے رہنزنی کی سنگین واردات میں چنائی سے تعلق رکھنے والی خاتون کے گلے سے 7 تولے طلائی چین اڑالی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سنگیتا متوطن چینائی اپنے رشتہ دار کے مکان واقع ویسٹ ماریڈ پلی کو گذشتہ ہفتہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے آئی ہوئی تھی اور آج شاپنگ کی غرض سے سکندرآباد کے مصروف ترین علاقہ ایم جی روڈ کو روانہ ہوئی اور اپنی گاڑی کار پارک کر کے سڑک عبور کررہی تھی کہ پیراڈائز سرکل کی سمت سے دو پلسر موٹر سائیکل پر سوار دو رہزن اچانک سنگیتا کے گلے سے طلائی چین سرقہ کرلیا اور مقام واردات سے راہ فرار اختیارکردیا۔۔ رام گوپال پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔