پی وی سندھو پر فلم کی تیاری‘ ہنوزغیر یقینی

نئی دہلی۔6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کی صف اول کی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم پر بدستور سوالیہ نشان موجود ہے لیکن سائنا نے فلم کے پروڈیوسر سونو سود کو بیڈمنٹن میدان تک پہنچا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہو گئی ہے۔ سندھو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا وہ بہت اچھا کھیلے اور لطف بھی آیا کیونکہ ان میں کھیل سے متعلق استعداد دکھائی دی۔ سونو سود نے اس سے پہلے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ دنیا کی بہترین کھلاڑی کیخلاف کھیلتے ہوئے شکست کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔