کولون ۔ 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہانگ کانگ اوپن ورلڈ ٹور سوپر 500 ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ میں آج اولمپک سلور میڈلسٹ پی وی سندھو اور سمیر ورما نے جیت حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ۔ سندھو تیسری سیڈ اپنے شاندار کھیل اور درمییان سست رفتار کھیل کے باوجود تھائی لینڈ کی نیچاؤوں چندا پول کو اوپننگ میاچ میں جو قریب ایک گھنٹہ جاری رہا 21-17 ‘ 13-21 ‘ 21-15 سے شکست دے دی اور یہ سندھو کی تھائی لینڈ کھلاڑی کے خلاف چوتھی جیت تھی ۔ سندھو جنہوں نے اس سیزن میں تین اہم سلور میڈلس کامن ویلتھ گیمس ‘ ورلڈ چمپئن شپ اور ایشین گیمس میں حاصل کئے ہیں کا آئندہ مقابلہ کوریا کی سنگ جی ہیون کے ساتھ ہوگا ۔ مردوں کے سنگلز میں سمیر ورما جنہوں نے اس سال حیدرآباد اور سوئس اوپن خطاب حاصل کیا تھا کا مقابلہ تھائی لینڈ کے سوہن لواوی ہنگ سائن کے ساتھ ہوا اور انہوں نے ان کو 21-14 ‘ 21-17 سے شکست دے دی اور اب ان کا آئندہ مقابلہ چین کے اولمپک چمپئن چن لانگ کے ساتھ ہوگا لیکن سابق سنگاپور اوپن چمپئن بی سائی ‘ پرانیت کو تھائی لیڈ کے کھوست پھٹ پراداب نے 62 منٹ میں سنسنی طور پر شکست دے ڈالی ۔