پی جی امتحانات کی تاریخ میں توسیع سے اردو یونیورسٹی کے طلبہ میں بے چینی

مد ہول /22 نو مبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیور سٹی حیدر آباد کے پی جی امتحانات کی تا ریخ میں تو سیع سے طلبا ء میں بے چینی کی کیفیت پائی جار ہی ہے پی جی کے طلباء نے نمائندہ سیاست سے بات کر تے ہوئے تار یخ میں تو سیع کے متعلق اظہار خیال کر تے ہوئے کہاکہ ما ہ اکٹو بر اور نومبر میں منعقد ہو نے والے پی جی امتحانات کو وقت مقررہ پر منعقد نہ کر نے کی وجہ سے طلباء ما یوسی کا شکار ہو رہے ہیں کیو نکہ اکثر طلبا ء یا تو سرکاری ملا زمت سے وابستہ ہیں یا پھر خا نگی ملازمت پر برسر روز گار ہے تا ریخ میں توسیع کی وجہ سے امتحانات کی تیاری کے نظام الاوقات میں مکمل تبدیلی کی وجہ سے طلباء ذہنی الجھنوں کا شکار ہو رہے ہیں پی جی کے طلباء نے مولا نا آزاد نیشنل یو نیور سٹی کے چا نسلر سے مطالبہ کیا کہ طلبا کی مجبوریوں اور ضرورتوں کے پیش نظررکھ کر معلنہ تاریخ کے مطابق امتحانات کو منعقد کرواتے ہوئے طلباء کو سہولت پہنچا ئے امتحانات کے فوری بعد نتائج کے اعلا ن میں بالکل تا خیر نہ کریں تا کہ طلباء مستقبل کے لا ئحہ عمل طئے کر نے میں پر یشان نہ ہوں ۔