پی ایم کے خلاف راہول کا ریمارک عوامی زندگی میں نئی پستی :بی جے پی

نئی دہلی ۔ 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج صدر کانگریس راہول گاندھی کے اس ریمارک کو ملک کی عوامی زبان میں نئی پستی قرار دیا کہ وہ کسانوں کے قرضے معاف ہونے تک وزیراعظم نریندر مودی کو سکون سے سونے نہیں دیں گے ۔ بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ راہول سے اور بہتر کیا توقع کی جاسکتی ہے ، جن کی پارٹی نے یقینی بنایا کہ ہندوستانی لوگ ہر طرف کرپشن کے سبب اس کی 60سالہ حکمرانی کے دوران سونے نہ پائیں۔پرساد نے کہا کہ راہول کو پارلیمنٹ آکر وہاں رافیل مسئلہ پر مباحث کرنا چاہیئے ۔