پی ایس ایل 2018 ء

پشاورزلمی نے اسلام آبادیونائیٹیڈ کے خلاف بازی ماری
دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو34 رنزسے شکست دے دی۔پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹیڈکوجیت کیلئے177 رنز کا ہدف دیا، پشاور کی ٹیم نے مقررہ اوورز می6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، کامران اکمل 53 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے. مین آف دی میچ کا ایوارڈ زلمی کیبالرعمید آصف کو4 وکٹیں لینے پر دیا گیا۔اسلام آباد یونائیٹیڈ کی جانب سے ہدف کا تعاقب آسان نہ تھا۔دوسرے اوور میں ہی اسلام آباد یونائیٹیڈ کی پہلی وکٹ گرگئی۔ عمید آصف کی گیند پروالٹن 11رنز بناکر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔دو گیندوں بعد ہی لیوک رانچی 3 رنز بناکر عمید کی گیند پروہاب ریاض کیہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ عمید آصف نے اپنے دوسرے اوورمیں آصف علی کوآؤٹ کیا۔ انھوں نے 7 رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے ان کا کیچ لیا. اس کے بعد عمید آصف کو چوتھی وکٹ بھی مل گئی جب حسین طلعت کا کامران اکمل نے دو رنز پر وکٹ کے عقب میں کیچ لے لیا۔افتخار احمد صرف 9رنز بناکر جورڈن کی گیند پر تمیم اقبال کیہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔شاداب خان،رسل اور پٹیل کی وکٹ ابتصام شیخ کے حصے میں آئی۔