حیدرآباد ۔ 7؍ ستمبر ( سیاست نیوز) شدید پیٹ کے درد سے دلبرداشتہ خاتون نے وقارآباد علاقہ میں خودسوزی کرلی ۔ بتایاجاتا ہے کہ 30 سالہ رجیتا گذشتہ چند عرصہ سے پیٹ کے درد سے پریشان تھی جس کے سبب اس نے کل رات اپنے مکان میں خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگا لی ۔ جھلسی ہوئی حالت میں رجیتا کو دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں گردے کے مرض میں مبتلاء ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی پولیس کے بموجب 26 سالہ آسیہ بیگم ساکن جگت گیری گٹہ نے 2 ستمبر کو اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کی کوشش کی تھی کہ اسے افراد خاندان نے پھانسی لینے سے بچالیا لیکن اس کوشش کے دوران وہ زخمی ہوگئی جس کے سبب اسے گاندھی ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا جہاں پر وہ کل رات فوت ہوگئی ۔