پیٹ کی تکلیف پر اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد 5 مئی (سیاست نیوز) چھتری ناکہ کے علاقہ کنڈیکل گیٹ کی ساکن خاتون جس نے اقدام خود سوزی کی تھی آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس کے بموجب 25 سالہ یادماں نے 30 اپریل کو اپنے مکان میں خود پر کیروسین چھڑک کر خودسوزی کی ناکام کوشش کی تھی۔ اس واقعہ میںوہ شدید جھلس گئی تھی جس کے سبب اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا اور آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ یادماں شدید پیٹ کے درد میں مبتلا تھی جس کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 75 سالہ ضعیف شخص راما لنگپا نے اپنے مکان واقع کارواں کلثوم پورہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ خرابی صحت کے باعث راما لنگپا نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔