پیٹر مکرجی ممبئی سے دہلی منتقل

نئی دہلی ۔ 24 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : میڈیا سے وابستہ سابقہ ممتاز شخصیت پیٹر مکرجی کو آج سی بی آئی نے ان کی سوتیلی دختر شینابورا قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں دہلی لایا ہے ممکن ہے کہ ان کا یہاں فارنسک ٹسٹ کیا جائے گا ۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ اسپیشل ٹاسک فورس کی ایک ٹیم کی نگرانی میں آج صبح انہیں ممبئی سے دہلی بذریعہ طیارہ منتقل کردیا گیا ۔ اگرچیکہ ذرائع نے اچانک اس اقدام پر لب کشائی سے انکار کردیا لیکن یہ یقینی ہے کہ مکرجی سے یہاں مزید پوچھ تاچھ کی جائے گی ۔ اور یہاں سنٹرل فارنسک سائنس لیبارٹری میں مکرجی کا لائی ڈیٹکشن اور برین میاپنگ ٹسٹ کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ 24 سالہ شینابورا اندرانی کو ان کے سابق شوہر سے پیدا ہوئی تھی ۔ سی بی آئی نے شینا کی والدہ اندرانی مکرجی ان کے سابقہ شوہر سنجیو کھنہ اور سابق ڈرائیور شیا مورائے کے خلاف قتل کے الزامات عائد کئے گئے جو کہ سال 2012 میں پیش آیا تھا ۔ یہ ملزمین فی الحال عدالتی تحویل میں ہیں ۔ جب کہ پٹر مکرجی کو 19 نومبر کو گرفتاری کے بعد 26 نومبر تک سی بی آئی کی تحویل میں دیدیا گیا ۔ سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ شینا بورا قتل کے پس پردہ مالیاتی لین دین محرک تھی ۔۔