پین فٹ ہیں :لانگر

کینبرا۔11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف پہلا ٹسٹ ہارنے کے بعد آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم اب14 دسمبر کو پرتھ میں شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ سے واپسی کرنے کی تیاری میں مصروف ہے جس کی قیادت کیپٹن ٹم پین کے ہاتھوں میں ہی رہے گی۔ پین کا چوٹ کی وجہ سے پہلے کھیلنا غیر یقینی لگ رہا تھا۔آسٹریلیائی ٹیم کے کوچ جسٹن لانگر نے کہا کہ پین کی موجودگی ٹیم کیلئے حوصلہ بڑھانے والی ہے ۔ ہندستان سے پہلا میچ31 رنز سے گنوانے کے بعد میزبان ٹیم چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے پچھڑ گئی ہے ۔ لانگر نے اعلان کیا ہے کہ کپتان پین ہی پرتھ ٹسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ پین کا چوٹ کی وجہ سے پرتھ میں کھیلنا غیریقینی مانا جا رہا تھا۔ اڈیلیڈ میں میچ کے دوران پین کی انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی وہ پہلے بھی اس انگلی میں چوٹ لگا چکے ہیں جس کے لئے انہیں سات برسوں میں سات مرتبہ آپریشن بھی کروانا پڑا ہے ۔ لانگر نے قیاس آرائی پر روک لگاتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ پین پرتھ میچ میں یقینی طور پر کھیلنے اتریں گے لانگر نے کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں جن لوگوں سے اب تک ملا ہوں ان میں پین ایک انتہائی مضبوط کھلاڑی ہیں۔