منچریال۔29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجیو نگر میں پینے کے پانی نل کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس خصوص میں رکن اسمبلی منچریال و ٹی آر ایس قائد مسٹر این دیواکر راؤ نے راجیو نگر میں 4پبلک نلوں کا افتتاح انجام دیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میونسپالٹی کی جانب سے عنقریب نل کنکشن منظور کئے جائیں گے ۔ تلکنگانہ حکومت عوام کی ہمہ جہتی ترقی کی پابند ہے اور اس خصوص میں تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس پروگرام میں چیرمین وسندھرا کونسلر سرینواس اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔