یلاریڈی /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پینے کے پانی سے متعلق مسائل پر چوکس رہنے ضلع کلکٹر شریمتی یوگیتا رانا نے احکامات جاری کئے ہیں ۔ یلاریڈی ڈپٹی تحصیلدار مسٹر وینکٹیشم نے بتایاکہ تحصیل آفس پر منعقد ویڈیو کانفرنس میں ضلع کلکٹر نے تمام محکمہ جات کے منڈل سطح کے عہدیداروں کو مشورہ اور احکامات جاری کئے ۔ پینے کے پانی کی قلت شدید ہونے والے مواضعات پر خصوصی اقدامات کرنے کو کہا گیا ۔ پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ جانوروں کے پانی فراہم ک رنے کے بھی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔ ضلع بھر میں صد فی صد محصولات وصول کیلئے خصوصی مہم چلانے کا مشورہ دیا ۔ اس کانفرنس میں MPDO ستیش ریڈی MEO وینکٹیشم ، پیشکار بال ریڈی ، گردوار وینکٹیش منڈل محکمہ زراعت آفیسر مسٹر سنتوش کمار موجود تھے ۔