کریم نگر۔ 21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جاریہ موسم گرما میں ضلع کریم نگر کے کسی مقام پر بھی پینے کے پانی کا مسئلہ پیدا نہ ہو اور کسی بھی ڈیویژن مضافاتی علاقوں میں پینے کے پانی کی تکلیف نہ ہو، اس کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں اور اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گنگولا کملاکر ایم ایل اے یہاں 38 لاکھ کے صرفے سے تعمیر کئے جانے والی موریوں کے کام کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے 44 ویں ڈیویژن میں پینے کے پانی کی پائپ لائن کے کام کا آغاز کیا۔ انہوں نے یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائے جانے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ تاحال شہر کی اہم سڑکوں کو توسیع و ترقی دیئے جانے کے لئے 46 کروڑ روپئے کا فنڈس حکومت نے جاری کردیا ہے اور اس فنڈس سے کئی کاموں کی شروعات ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب گلیوں میں بھی سڑک بجھانے کے لئے حکومت فنڈس مہیا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں 10 کروڑ روپئے کے صرفے سے جہاں کہیں بھی پینے کے پانی کی سربراہی کی فروخت ہے، وہاں پائپ لائن بچھانے کا کام انجام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 30+70 اسکیم کے تحت ان کاموں کو انجام دیا جائے گا۔ اس موقع پر میئر رویندر سنگھ، ڈپٹی میئر رمیش، مقامی کارپوریٹرس اکولہ پرکاش، اجیت سری کانت اور دیگر موجود تھے۔