پینے کے پانی کی اسکیم کا عنقریب آغاز

یلاریڈی۔یکم اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں 14کروڑ سے انجام دی جانے والی پینے کے پانی کی اسکیم دو ماہ میں آغاز کردی جائے گی۔ محکمہ آر ایس ڈبلیو DEE مسٹر سمپت ریڈی نے مالتمیدہ گیٹ کے پاس OHBR ٹینک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ فی الوقت پینے کے پانی کی اسکیم سے متعلقہ کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔ صرف برقی سے متعلقہ کام ہی عدم تکمیل ہیں جو دو ماہ میں مکمل کرلیئے جائیں گے۔ مواضعات میں پمپ کی تعمیرات کیلئے تین کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں جس کے کام بہت جلد شروع کئے جائیں گے۔ برقی سہولت نہ ہونے پر جنریٹر کے ذریعہ OHBR تک جانچنے کا کام عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس موقع پر اے ای مسٹر سریکانت بھی موجود تھے۔