بیدر /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بمقام مولانا مودودیؒ ہال نزد ممتاز فنکشن ہال نور خان تعلیم بیدر میں وابستگان آئیٹا کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ پروگرام کا آغاز جناب سید منور حسین رکن مقامی شوری آئیٹا بیدر یونٹ کی تذکیر بالقرآن کے ذریعہ ہوا ۔ آنجناب نے سورہ انفال کی منتخب آیتوں کا درس دیا ۔ جناب عبدالمجید رکن مقامی شوری آئیٹا بیدر یونٹ نے حاضرین مجلس کا استقبال کیا اور پروگرام کے انعقاد کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔ جناب محمد اسماعیل پٹیل رکنمقامی شوری آئیٹا بیدر یونٹ نے مرکزی پالیسی و پروگرام کو پیش کیا ۔ جناب محمد نجیب الرحمن خان صدر مقامی آائیٹا بیدر یونٹ نے پاور پوئنٹ پر پریزنٹیشن PPT کے ذریعہ سال 2015 ء کے مقامی پروگرام کی تفصیلات کو واضحت کے ساتھ پیش کیا ۔ شرکائے پروگرام کیلئے سوالات کا موقع فراہم کیا گیا ۔ معزم ریاستی صدر آئیٹا کرناٹک جناب محمد نظام الدین نے شرکاء کا سوالات کے مفصل و اطمینان بخش جوابات دئے ۔ جناب محمد افتخار احمد صاحب ضلعی صدر آئیٹا بیدر نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ ’’ ایک مومن دوسرے مومن کا آئینہ ہوتا ہے ‘‘ ۔ لہذا ہمیں ایک دوسرے کی اصلاح کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اپنے پیشہ تدریس کو نہایت محنت ، خلوص و دیانت داری سے انجام دینا چاہئے ۔ پروگرام کے اختتام پر آئیٹا بیدر یونٹ کیلئے خواتین کنوینرس اور دیگر ذمہ داران کا انتخاب عمل میں آیا ۔ جس میں محترمہ بلقیس فاطمہ معلمہ سرکاری اردو ہائیر پرائمری اسکول بگدل کو اس میقات کیلئے خواتین کنوینر منتخب کیا گیا ۔ محترمہ عائشہ حمیرہ معلمہ سرکاری اردو لوئیر پرائمری بودھیرہ کو معاون کنوینر اور محترمہ شاہین فاطمہ معلمہ سرکاری اردو ہائیر پرائمری اسکول چٹہ کو سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ۔ جناب محمد خورشید احمد رکن مقامی شوری آئیٹا بیدر یونٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ آخر میں امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر جناب محمد معظم صاحب کے دعائیہ کلمات پر اس تربیتی پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔ اس پروگرام کی نظامت جناب محمد خلیل احمد خان سکریٹری مقامی آئیٹا بیدر یونٹ نے کی ۔