پیسپی کا اشتہار کرنے سے کرسٹیانو رونالڈو کا انکار۔ ویڈیو

پیپسی اور کوکاکولہ دوایسی کمپنیاں ہیں جن کے مشروبات دنیا بھر میں مشہور اوربڑی مانگ کے ساتھ فروخت کئے جاتے ہیں اور دنیا کی مشہور ہستیوں کو ان پروڈکٹس کی تشہیر کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے ‘ حالانکہ پیپسی او رکوکاکولہ کے متعلق یہ بات عام ہے کہ مذکورہ دونوں کمپنیاں اسرائیل نژاد اور یہودی شخص کی ہیں۔

اسرائیل جس پر لاکھوں مظلوم او ربے بس فلسطینیوں کی جان لینے کا الزام ہے‘ ائے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں احتجاج کررہے نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے جانے اور ان پر انتہائی جان لیوا ہتھیاروں کا استعمال کرنے کی خبریں ‘ تصویریں اور ویڈیوز سامنے آتے ہیں۔

سوائے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دنیا کے بیشتر ممالک بشمول اقوام متحدہ نے اسرائیلی جارحیت کی عوام پلیٹ فارم پر مذمت کی ہے اور اسرائیل کی کاروائی کو بربریت قراردیا ہے۔ اسرائیل فوج کی طاقت اس ملک کی معیشت ہے ۔

کیونکہ ملک کی آمدنی کا بڑا حصہ اسرائیل اپنی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے کے لئے خرچ کرتا ہے اور اس کے تیار کردہ ہتھیار دنیا بھر میں بھاری قیمتوں میں خریدے جاتے ہیں۔

مگر فٹبال کی دنیا کے مشہور کھلاڑی اور انسانیت نواز شخصیت کرسٹیانو رونالڈو جو فیفا ورلڈ کپ2018میں پرتوگال کے لئے کھیل رہے ہیں نے پیپسی کا اشتہار کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ مذکورہ کمپنی کا تعلق اسرائیل سے ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی مظلوم کے قتل اور ان پر ظلم وزیادتی کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

اتنا ہی نہیں رونالڈ نے اسرائیلی کھلاڑی سے اپنی ٹی شرٹ تبدیل کرنے سے بھی انکار کردیا۔ خبر ہے کہ رونالڈو نے ٹی شرٹ بدلنے سے انکار یہ کہتے ہوئے کیا کہ میں کسی خون میں رنگے ہاتھوں میں اپنی ٹی شرٹ کبھی نہیں دونگا۔