حیدرآباد۔اے ٹی ایم مشین سے رقم کی عدم دستیابی پر برہم عامر نامی ایک پالی ٹیکنک طالب علم کوکنگ کوٹھی کے دواے ٹی ایم سنٹرس پرتوڑ پھوڑ کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
مذکورہ طالب علم کے سیدھے گھٹنا بھی اس واقعہ میں شدید طور پر زخمی ہوگیا جس کو بعد ازاں پولیس نے گرفتارکرلیا کا دعویٰ ہے کہ اس نے ٹریفک پولیس کی جانب سے زیر التواء چالان کی رقم کی عدم ادائی پر گاڑی ضبط کئے جانے کے بعد تقریباً 15اے ٹی ایم سنٹرس کو گیا تاکہ وہاں سے رقم نکال کر اپنی گاڑی چھڑا سکے۔
عامر خان نے کہاکہ وہ کئی اے ٹی ایم سنٹر س گیا مگر اسے کہیں سے بھی رقم نہیں ملی ۔ اور برہمی کے عالم نے اس نے اے ٹی ایم سنٹرکے شیشہ کو لات ماری جس کے نتیجے میں شیشہ ٹوٹ گیا۔
سلطان بازار انسپکٹر پی شیوشنکر راؤ نے کہاکہ پچھلے دودنوں سے یہ نوجوان کئی اے ٹی ایم سنٹرس گھوم کر رقم نکالنے کی کوشش کی ۔ آ ج ٹریفک پولیس نے اس پکڑ کر گاڑی ضبط کرلی او رزیر التواء چالان کی رقم1800روپئے ادا کرنے کو کہا‘‘
۔بینک نمائندوں کی جانب سے شکایت کے بعد مذکورہ نوجوان کی گرفتاری عمل میں ائی ہے’ پولیس نے 427کے تحت عامر کے خلاف مقدمہ درج کیاجو پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کے ایکٹ 1984کے سیکشن کے تحت ہے۔