پیر کے ذریعہ اجگرکے شکار کا دل دہلادینے والا ویڈیو ۔

ان دنوں سوشیل میڈیا پر ایک دل دہلادینے والا ویڈیو وائیر ل ہوا ہے اگرچکہ یہ ویڈیو قدیم ہے مگر اس میں ایک شخص اپنا پیراجگر کے سامنے کررہا ہے تاکہ وہ اجگر کاآسانی کے ساتھ شکار کرسکے اور اس کو اپنی جان میں پھنساسکے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ویڈیو جہا ں کاہے وہاں پر ایک اجگر کا شکار کرنے کے لئے اس طرح کاکام کتنے لوگ کرتے ہونگے بالخصوص ایک اجگر کے شکار کے لئے پورے اطمینان کے ساتھ اپنے پیر کااستعمال کرنا ؟

https://www.youtube.com/watch?v=uAlYORil5Os

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پورے اطمینان کے ساتھ اپنے پیرپر لوشن لگاکر اجگر کی بل کے سامنے بیٹھا ہے اور اپنا پیر اس کی بل میں مکمل طور پرچھوڑ کر اجگر کاانتظار کررہے ہے اور جب کوئی چیز اس کے پیر سے ٹکرانے کا اس کواحساس ہوتا ہے تو وہ کس طرح اپنے دیگر ساتھیوں کو اس طرف متوجہہ کرتا ہے اور اس کو باہر نکالنے کے کہتا ہے جب اس شخص کا پیر باہر نکل جاتا ہے تو صاف طورپر ایک اجگر اس کے پیر کوچمٹا ہوا دیکھا جار ہا ہے۔