پیرا اتھلیٹس کے تمام اُمور اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے ذمہ

نئی دہلی ۔26 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ پی سی آئی کو معطل کیا جاچکا ہے ، اسپورٹس منسٹری نے فیصلہ کیا ہے کہ پیرا اتھلیٹس بشمول مختلف ایونٹس کیلئے اتھلیٹس کا سلیکشن جیسے تمام اُمور اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا ( ایس اے آئی ) کے ذمہ رہیں گے ۔ وزارت نے پیرالمپک کمیٹی آف انڈیا کو معطل کر رکھا ہے کیونکہ غازی آباد میں منعقدہ نیشنل پیرالمپک گیمس میں بدانتظامی اُجاگر ہوئی جہاں اتھلیٹس کے ساتھ غلط برتاؤ ہوا ۔ سلیکشن کے معاملوں کے علاوہ اتھاریٹی کوچنگ کیمپس اور انٹرنیشنل ٹورنمنٹس میں پیرا اتھلیٹس کی انٹریز کے ادخال سے بھی نمٹے گی ۔