کریمنگر 2 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) پیدا پلی ضلع میں انڈوگلا پلی گاوں میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں پانچ افراد بشمول ایک خاتون اور دو بچے ہلاک ہوگئے جبکہ تین دوسرے زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب ایک کار کریمنگر سے گوداور کھنی جا رہی تھی کہ وہ روڈ ڈوائیڈر سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی ۔ یہ دوسری کار پر جا گری جو مخالف سمت سے آ رہی تھی ۔ اس کار میں متاثرین سفر کر رہے تھے ۔ پولیس کے بموجب مہلوکین کی محمد عظیم 42 سال ‘ ان کی شریک حیات آسیہ سلطاہ 36 سال اور ان کی دختر عرفہ ایک سال برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ آفرین 28 سال اور مہوش 4 سال دواخانہ جاتے ہوئے زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ ڈرائیور 38 سالہ نظیر اور رافعہ 7 سال زخمیوں میں شامل ہیں جنہیں دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے ۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ دوسری کار چلانے والا 35 سالہ سدرشن شدید زخمی ہوگیا ہے اور اسے علاج کیلئے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔