پہلے تلنگانہ کراٹے چمپیئن شپ کا یکم فروری کو انعقاد

حیدرآباد۔ 30 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پہلے تلنگانہ اسٹیٹ لیول کراٹے چمپئن شپ 2015 مقابلوں کو اعلان کرتے ہوئے ٹی آر ایس اسٹیٹ جنرل سکریٹری میر عنایت علی باقری نے کہاکہ یکم فبروری سے قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے مذکورہ کراٹے چمپئن شپ 2015 مقابلوں کے انعقاد کا مقصد پرانے شہر کے نوجوانوں میں کھیل کود کو فروغ دینا ہے ۔ مذکورہ مقابلوں میں انعام اول حاصل کرنے والو ںکوپانچ ہزار روپئے کے نقد انعامات اور ٹرافی دی جائے گی اس کے علاوہ انعام دوم وسوم حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات کے علاوہ ٹرافی اور ترغیبی انعامات دیئے جائیں گے ۔