پہلی مرتبہ ایک خاتون کی قیادت میں ہندوستانی حج وفد کی روانگی

مکہ، 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں حکمراں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی حج وفد کی قیادت کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔ محبوبہ مفتی ریاست کے 7000 عازمین حج میں شامل ہوئیں جنھوں نے اس بار فریضہ حج ادا کیا۔ جدہ میں ہندوستانی قونصل خانہ کے ذرائع نے بتایا کہ کشمیر سے لوک سبھا کی رکن محبوبہ مفتی ادائیگی حج کیلئے یہاں آئی ہیں اور دو رکنی ہندوستانی حج وفد کی قیادت کررہی ہیں۔ صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید کی دختر ہیں ۔ وفد کے دوسرے رکن مدھیہ پردیش کے بی جے پی لیڈر محمد انور خاں ہیں۔