پہلا ٹسٹ : نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو اننگز اور 117 رنز سے ہرایا

بلاوایو ، یکم اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بلاوایو ٹسٹ کی پہلی اننگز میں زمبابوے کی ٹیم محض 164 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ 412 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد میزبان ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ دوسری اننگز میں بھی ناکام رہی۔ اوپنر چامو چھبابا 7، ہمیلٹن ماساکڈزا 4 اور برائن چاری 5رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ زمبابوے کی پوری ٹیم چوتھے دن کھانے کے وقفے کے بعد 295 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے اننگز اور 117 رنز سے کامیابی سمیٹ کر دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔