حیدرآباد۔15 جون ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ 26سالہ پریکن جو پیشہ سے پینٹر تھا‘ ریاست اترپردیش کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ ایک ہفتہ قبل اپنے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آیا تھا ۔ اس شخص کا کل رات دیر گئے بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا‘ تاہم تعجب کہ پہاڑی شریف حدود میں دو قتل کی وارداتیں پیش آئی تاہم انسپکٹر اور عملے کو کوئی اطلاعات نہیں ۔ اس خصوص میں اسسٹنٹ کمشنر پولیس شمس آباد مسٹر سدرشن نے تفصیلات بتائی اور قتل کے مقام کا معائنہ کیا ۔ اے سی پی نے بتایا کہ پولیس تحقیقات میں مصروف ہے اور بہت جلد قاتلوں کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔