پہاڑی شریف میں سڑک حادثہ ، 9 افراد شدید زخمی

حیدرآباد ۔ /14 ڈسمبر (سیاست نیوز) پہاڑی شریف علاقے میں پیش آئے سڑک حادثہ میں پیاسنجر آٹو اور کار کے تصادم میں9 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ حیات نگر پسماملا ویلیج کے ساکن بعض افراد اپنے قریبی رشتہ دار کی موت پر آخری رسومات میں شرکت کیلئے مہیشورم آٹو میں جارہے تھے کہ توکو گوڑہ اور راوی رالا علاقے کے درمیان تیز رفتار سوئفٹ کار AP29BH-9929 نے آٹو جس کا نمبر AP28TD-0741 کو ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں 50 سالہ جنگلماں ، 80 سالہ ویرپا ، 70 سالہ کشٹما ، 60 سالہ باساپا ، 75 سالہ جمکا ، 55 سالہ ملیش ، 50 سالہ راہولو ، 55 سالہ بی لنگم اور 50 سالہ جنگیا شدید زخمی ہوگئے ۔ اس حادثہ کے بعد کار ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا جبکہ مقامی عوام نے زخمیوں کو فوری طبی امداد پہونچائی ۔ بعد ازاں مذکورہ زخمیوں کو 108 ایمبولینس میں دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا اور انہیں یہاں علاج کیلئے شریک کیا گیا ہے ۔ پہاڑی شریف پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور جائے حادثہ سے برآمد کی گئی کار کو ضبط کرلیا گیا ہے۔