حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ پہاڑی شریف اور ملکاجگیری پولیس حدود میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ خرابی صحت سے تنگ آکر ایک اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 35 سالہ بالراج جو پیشہ سے مزدور مینورم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے پولیس ذرائع کے مطابق خرابی صحت سے تنگ آچکا تھا اور دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل خودسوزی کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 48 سالہ راما سوامی جو پیشہ سے سرکاری ملازم ۔ مولیٰ علی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ مالی پریشانیوں اور گھریلو مسائل سے تنگ آکر سوامی نے انتہائی اقدام کیا اور کل رات یہ شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔