گلبرگہ۔/3ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کے علاقہ این جی اوز کالونی میں نشہ کی حالت میںایک شخص نے پھانسی کا پھندہ لگاکر خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ یکم دسمبر کی رات پیشآیا ۔ مہلوک کی شناخت 55سالہ ستیہ نارائینا ولد رنگا چاریہ ساکن این جی اوز کالونی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مہلوک شخص ایک کورئیر کی دوکان میں کام کرتا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ بیوی کی عدم موجودگی میں ستیا نارائینا نے پھانسی لے لی تھی۔ اسٹیشن بازار پولیس اسٹیشن گلبرگہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
تنخواہوںمیں اضافہ کا مطالبہ ،گلبرگہ میں بینک ملازمین کا احتجاج
گلبرگہ ۔/3ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر اہم مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے بینک ملازمین کی اسو سی ایشن کی جانب سے 2دسمبر کو ضلعی کمیٹی کی قیادت میں بینک ملازمین نے شہر کے سوپر مارکیٹ میں واقع اسٹیٹ بینک آف حیدر آباد کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس احتجاج کے سبب بینکوںکا کاروبار متاثر رہا اور گاہکوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاجیوں کا مطالبہ تھا کہ گزشتہ تین برسوں سے تعطل میں پڑی ہوئی تنخواہوںمیں اضافہ کی تجویز کو فوری عملی جامہ پہنا جائے۔ احتجاجی مظاہرہ میں یو ایف بی یوضلعی سمیتی کمیتی کے کنوینرکرن چوٹے قائدین گیتا کلکرنی،پدمجا ملکھیڑ کر ،سیری لتا وغیرہ شامل تھے۔