بانسواڑہ ۔ 12 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ منڈل کے موضع کتھلاپور کا متوطن سریش ناگیش نامی ( 30 سالہ ) نوجوان پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب متوفی سریش اور اس کی بیوی کے درمیان کئی دنوں سے آپس میں جھگڑا چل رہا تھی ۔ کل رات کھانا کھانے کے دوران دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا جس کے بعد وہ گھر کے باہر جاکر سوگیا ۔ صبح بیدا ر ہونے پر بیوی نے مکان میں موجود درخت سے لٹکی ہوئی سریش کی نعش دیکھی جس کی اطلاع سریش کی بیوی لکشمی نے پولیس کو دی ۔ ایس آئی چندرشیکھر مقام حادثہ پر پہنچ کر نعش کا پنچنامہ کر کے ایریا ہاسپٹل منتقل کردیا ۔