کریم نگر ۔ 6فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں صدفیصد پکوان گیس کنکشن کو آدھار کے ساتھ مربوط کرنے کا نشانہ طئے کیا گیا ۔ جوائنٹ کلکٹر پوسومی باسو نے جمعرات کو محل اسکیم پرآٹو ریالی کو کلکٹریٹ میں افتتاح کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے ضلع میں پکوان گیس کنکشن کو آدھار سے مربوط کیا گیا ‘ ماباقی 20%کنکشن کو مربوط کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کریم نگر شہر میں محل اسکیم پر عوام میں بیداری اُجاگرر کرنے کیلئے 120 آٹوؤں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ آدھار رکھنے والے صارفین بینک کھاتے کے زیراکس اپنے گیس ڈیلر کو فراہم کریں کافی ہیں یا گیس ڈیلیوری بوائے کو بھی دے سکتے ہیں ‘ بینک تک جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ آدھار کارڈ نہ رکھنے والے بھی بینک کھاتے کی زیراکس ڈیلر کو دیں ۔ ڈیلر 17ڈیجیٹل نمبر دے گا ‘ اس سے بینک کھاتے میں ان کی سبسیڈی جملہ جمع ہوگی ۔ ضلع میں دو لاکھ دیپم اسکیم کے صارفین بھی آدھار مربوط کریں ۔ ضلع میں 65 افراد ڈیلرس ہیں ‘ آنے والے اتوار کو ضلع کے تمام گیس ایجنسیز کھلے رہیں گے ۔ صارفین اتوار کو ایجنسی جاکر اپنا آدھار نمبر‘ بینک کھاتہ نمبر دے سکتے ہیں ۔ اس موقع سے صارفین استفادہ کرنے کی خواہش کی ۔ ضلع میں 6,44,523 گیس صارفین ہیں ‘ اُن میں 5,45,774 صارفین کے آدھار مربوط مکمل کئے گئے ۔ اس پروگرام میں ڈی ایس او چندرا پرکاش ‘ گیس ڈیلرس اسوسی ایشن کے صدر نے شرکت کی ۔