بانسواڑہ ۔ 12 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پٹلم منڈل کے موضع چھوٹی کڑبگل کے متوطن ناگاوا نامی ( 80 سالہ ) ضعیف خاتون پکوان کے دوران جھلس گئی ۔ تفصیلات کے بموجب متوفی باگاوا اپنے ہی مکان میں پکوان کررہی تھی اتفاقی طور پر آگ کی لیپ میں آگئی ، جھلس ہوئی حالت میں باگاؤا کو بانسواڑہ ایریا ہاسپٹل منتقلی کے دوران راستہ میں ہی وہ فوت ہوگئی ۔