حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری اور میڑچل کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئیں ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 40 سالہ خاتون ایس ٹی کے لکشمی بائی جو ملکاجگیری علاقہ کے ساکن سری بابو کی بیوی تھی ،یہ خاتون 25 جنوری کے دن اپنے مکان میں پکوان کیلئے تیاری کر رہی تھی کہ اچانک اسٹو سے آگ بھڑک اٹھی اور یہ خاتون آگ کے شعلوں کی زد میں آکر شدید جھلس گئی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 20 سالہ شانتی کماری جو میڑچل علاقہ کے ساکن تروینی راؤ کی بیٹی تھی ۔ 18 جنوری کے دن پکوان کے دوران جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔