پڑوسی کے حملہ میں ایک شخص زخمی

کوبیر(ضلع عادل آباد) 20فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیرمنڈل کے موضع نگوا میں دو پڑوسیوں کی آپسی دشمنی لڑائی جھگڑے کی مشکل اختیار کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب گاؤں والوں نے بتایا کہ گھریلو مسئلہ کو لیکر دونوں میں تکرار ہوئی جس میں سلوا لنگم پر بہت زیادہ سرپر گہری چوٹ لگنے پر خون جاری ہوگیا اور اچانک شدید زخمی حالت کو دیکھ کر لنگم کو کوبیر ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔بعد ازاں فون پر اطلاع پاکر کوبیر سب انسپکٹر ڈی رمیش نے مقام واردات پہنچ کر گاؤں کے ذمہ داروں سے تحقیقات کر کے حملہ کرنے والے کو خلاف ایک کیس درج کیا ۔