پڑوسی کو دھمکانے والا شخص گرفتار

حیدرآباد 28 مئی (سیاست نیوز) کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے پڑوسی کو دھمکانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ جو نجی اطلاعات کو منظر عام پر لانے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ شکایت حاصل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 30 سالہ این گوپی ساکن جیڈی میٹلہ سورارم کالونی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ نظام پیٹ حیدر نگر کے علاقہ کے ساکن 48 سالہ سرینواس راجو نے ایک شکایت کی تھی کہ اس شخص کو انجان فون کے ذریعہ دھمکایا جارہا ہے کہ اس کی نجی تصاویر اور زندگی کے نجی معاملات کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ اس طرح کی دھمکی کے ذریعہ سابق میں اس سے 4 لاکھ 50 ہزار روپئے ایک بینک کھاتے میں جمع کروالئے گئے تھے۔ اور ایسا دوبارہ اس طرح کی دھمکیاں دیتے ہوئے 20 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور تاخیر پر دھمکیاں دیتے ہوئے بدسلوکی کی جارہی ہے۔ پولیس کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ نے شکایت کے بعد تحقیقات میں خاطی کو گرفتار کرلیا۔