حیدرآباد /28 اگست ( سیاست نیوز ) پڑوسیوں کی مارپیٹ اور جان سے ماردینے کی مبینہ دھمکی سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ میرپیٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 25 سالہ کمار نے گذشتہ روز انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کمار جو الماس گوڑہ میں رہتا تھا پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ پندرہ دن قبل کمار کا اپنے پڑوسی سے جھگڑا ہوا تھا اور پڑوسی نے کمار کو شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا جس کے بعد اس شخص نے اپنے ایک اور ساتھی کو اپنے ساتھ شامل کرلیا ۔ دونوں ملکر کمار کو دھمکا رہے تھے ۔ جس سے تنگ آکر اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔