حیدرآباد ۔ 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) عنبرپیٹ کے علاقہ میں پڑوسیوں کی بدسلوکی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 38 سالہ ملااماں جو پیشہ سے نیلوفر ہاسپٹل میں ملازمہ تھی، عنبرپیٹ میں رہتی تھی۔ 20 اکٹوبر کو پڑوسیوں سے اس خاتون کا جھگڑا ہوگیا تھا جو کافی دنوں سے ہر چھوٹی بات پر بحث و تکرار کرتے تھے۔ تاہم 20 اکٹوبر کو بحث و تکرار جھگڑے کی شکل اختیار کر گیا۔ پڑوسیوں نے اس خاتون کے ساتھ گالی گلوج کی اور بدسلوکی سے پیش آئے۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر ملا اماں نے اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگا لی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔