پڑوسن کی رسوائی پر دل برداشتہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) پڑوسن کی رسوائی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ چیوڑلہ پولیس حدود میں یہ واقع پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ لکشمی نے یہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ راڈلہ پلی علاقہ کے ساکن نرسملو کی بیوی لکشمی کا گذشتہ روز اس کی پڑوسن سے جھگڑا ہوا تھا ۔ لکشمی کی ڈھائی سالہ لڑکی پڑوسن کے ساتھ کھیل رہی تھی ۔ اس بات پر برہم لکشمی نے اپنی لڑکی کو ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا اور مارپیٹ کی ۔ اس دوران پڑوسن نے لکشمی کو کافی برا بھلا کہا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے خودسوزی کرلی ۔