پڈوچیری اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج

پڈوچیری ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پڈوچیری اسمبلی میں آج چیف منسٹر وی نارائن سوامی کی جانب سے بجٹ کی پیشکشی کے خلاف اے آئی این آر سی کے 8 ارکان اور انا ڈی ایم کے 4 ارکان نے احتجاج کیا ۔ چیف منسٹر نے جیسے ہی بجٹ تقریر شروع کی اے آئی این آر سی اور انا ڈی ایم کے ارکان اسپیکر کے پوڈیم کے قریب پہنچ گئے اور یہ کہتے ہوئے احتجاج کیا کہ نارائن سوامی کو بجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ اپوزیشن لیڈر ( این آر سی ) مسٹر این رنگا سوامی نے یہ نشاندہی کی کہ حکومت نے مختلف محکموں سے 4 ہزار ورکرس کو غیر منصفانہ طریقہ پر نکال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک چیف منسٹر انتخابات کا مقابلہ کیے بغیر عہدہ پر فائز ہوجاتا ہے تو ملازمین کو نشانہ نہیں بنایا جاسکتا جب کہ انبالاگان کی زیر قیادت انا ڈی ایم کے ارکان سے چیف منسٹر کی جانب سے بجٹ کی پیشکشی پر اعتراض کیا اور کہا کہ تمام تفصیلات آج کے اخبارات میں شائع ہوئی ہیں ۔ بعد ازاں تمام اپوزیشن ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ۔۔