پٹیل برادری سارے ٹکٹس خریدلے گی

راجکوٹ۔ 4 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہاردک پٹیل نے آج کہا کہ 18 اکتوبر کو راجکوٹ میں ہونے والے میچ کے سارے ٹکٹس خرید کر پٹیل برادری تحفظات سے متعلق اپنے مطالبہ کی طرف توجہ مبذول کرائے گی۔ واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو ہند ۔ جنوبی افریقہ تیسرا ونڈے میچ منعقد شدنی ہے۔