حیدرآباد 19 اپریل (سیاست نیوز) گیس سیلنڈر پھٹ پڑنے کے سبب جھلسنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد فوت ہوگئے ۔ پٹن چیرو پولیس نے بتایا کہ 37 سالہ بابو راو اس کی بیوی 29 سالہ پی مادھوی اور 9 سالہ لڑکا لکشمن اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئے تھے جب مادھوی اپنے مکان میں پکوان میں مصروف تھی اور گیس کے اخراج سے مکان میں دھماکہ ہوا تھا ۔ یہ واقعہ 16 اپریل کو پیش آیا تھا اور زخمیوں کو گاندھی ہسپتال میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر تینوں نے آخری سانس لی ۔