پٹنہ میں لالو پرساد کی مشتبہ بے نامی جائیدادیں قرق

پٹنہ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے پٹنہ کے قریب لالو پرساد کے ارکان خاندان کی ایک مشتبہ جائیداد کو قرق کرلیا جس کی لاگت 3 کروڑ روپئے بتائی جاتی ہے۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ یہ آر جے ڈی صدر کی بے نامی جائیداد ہے۔ چارہ اسکام میں محروس لالو پرساد یادو کی شیخ پورہ علاقہ میں واقع جائیداد کو قرق کرتے ہوئے نوٹس جاری کی گئی ہے۔