پٹنائک کے دورۂ گجرات کے پس پردہ سیاسی مقاصد : روپانی

بھوبنیشور ۔ 17 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی نے آج شبہ کیا کہ اڈیشہ کے چیف منسٹر نوین پٹنائک کے اولین دورۂ سورت کے سیاسی مقاصد یعنی 2019 کے عام انتخابات ہیں ۔ انھوں نے تردید کی کہ یہ صرف ایک ’’اتفاق ‘‘ ہے ۔ انھوں نے کہاکہ پٹنائک کو یاد ہوگا کہ اڈیشہ کے عوام گجرات میں بھی ساکن ہیں اور اُن میں سے بعض گزشتہ 19 سال سے برسراقتدار ہیں ، تاہم پٹنائک نے پرزور انداز میں کہاکہ اُن کے دورہ کا عام انتخابات سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے ۔ گجرات میں اسمبلی انتخابات نہیں ہونے والے ہیں اور نہ اڈیشہ میں عنقریب ہوں گے ۔ انھوں نے کہا کہ روپانی کو بحیثیت چیف منسٹر گجرات اُن کے دورہ کا خیرمقدم کرنا چاہئے تھا ۔