پٹلم ۔4مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم منڈل کے بس اسٹانڈ کے عقب کے پان شاپس ‘ حیدرآباد ۔ ناندیڑ روڈ کے پاس شاپس ‘ تمانگر روڈ کے پان شاپس پر پٹلم پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر مسٹر کے سریدھر ریڈی گٹکھے‘ تمباکو کے اشیاء کی تنقیح کرتیہ وئے پٹلم کے تمام 12پان شاپس پر دھاوے کرتے ہوئے علحدہ علحدہ پان شاپس کے مالکین پر جرمانے عائد کئے ۔ سب انسپکٹر نے پان شاپس مالکین سے کہا کہ دوبارہ تنقیح کئے جانے پر گٹھکے تمباکو کے اشیاء ملنے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر کے ہمراہ کانسٹبلس کے علاوہ ہوم گارڈس موجود تھے ۔