پٹلم میں گرام سبھا پروگرام

پٹلم /7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے گرام پنچایت آفس کے مقابل کھلے میدان میں 9 اکٹوبر بروز جمعہ کے صبح 10 بجے سے گرام سبھا پروگرام منعقسد کیا جارہا ہے ۔ گرام پنچایت کے ملازم کی تفصیلات کے بموجب پٹلم منڈل کے تمام سرپنچ نائب سرپنچ ایم پی ٹی سیز کے علاوہ تمام سرکاری ملازموں کی اس گرام سبھا پروگرام میں شرکت ہوں گی ۔ مقامی سرپنچ مسٹر اے گنگارام نے دیگر عوام کو شرکت کرکے اپنے مسائل کی یکسوئی کرلینے کو کہا ۔