پٹلم میں ڈاک ملازمین کی ہڑتال

پٹلم ۔ 12 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے پوسٹ آفس کے روبرو دیہی پوسٹل ملازمین اپنے مسائل کو لیکر 10 مارچ سے ہڑتال کررہے ہیں ، پوسٹ ملازمین مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے تیسرے دن بھی احتجاجی دھرنا منظم کیا ۔ اس دھرنے میں گنگادھر ، ای ڈی ڈی کرنا ، ای ڈی ایم سی کے ہمراہ شیخ محبوب ، مہیش ، ستیش ، سداکر ، بڑے صاحب ، ناگنات ، ایلیا ، شیخ غوث ، پدما ، چندرشیکھر گوڑ ، بی پی ایم نے حصہ لیا ۔ سینئر پوسٹ ملازم ، ای ڈی ڈی اے گنگادھر نے دھرنے کی قیادت کی ۔ گنگادھر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ہمارے چند مسائل ہے جن کی یکسوئی کرنے پر ہڑتال کو بحال کرتے ہوئے اپنے اپنے عہدے پر رجوع ہو کر حسب معمول کی طرح فرائض انجام دیں گے ۔