پٹلم میں مجلس ذکر و سلوک جلسہ کے پوسٹر کی اجرائی

پٹلم۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے وحیدیہ مخدوم مسجد عیدگاہ روڈ کے عقب میں 19 فروری بروز جمعرات بعد نماز مغرب کے مجلس ذکر و سلوک جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔ جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے حیدرآباد سے انچارج خانقاہ جناب محمد سرور عزیز نائب انچارج خانقاہ جناب مرزا سہیل بیگ، مقامی خدمت خلق ٹرسٹ کے صدر و نائب صدر خازن، سیکریٹری، ایڈوائزر اور دیگر معززین و دیگر معززین کے ہمراہ اراضی جلسہ کا معائنہ کیا گیا۔ بعدازاں جامع مسجد پٹلم پہنچ کر جلسہ کے زیرسرپرست جناب سید عبدالغنی امام و خطیب جامع مسجد پٹلم سے جلسہ کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انچارج و نائب انچارج کے ہمراہ مقامی معززین حضرات مجلس ذکر و سلوک جلسہ کے پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ذکر خداوندی کی طرف رغبت دلانے اور آپسی اتحاد و اتفاق کی اہمیت بتانے کی خاطر منعقدہ اس عظیم، بامقصد اور روح پرور پروگرام میں برادران اسلام سے کثیر تعداد میں مع دوست احباب شرکت کی خواہش کی گئی۔ مقامی معززین سے کہا گیا کہ پٹلم منڈل کے اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں پوسٹر پہنچاکر برادران اسلام کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دے۔ خواتین کے لئے پردے کا نظم ہے۔