پٹلم میں غیر موسمی بارش

پٹلم /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے علاوہ اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں کل عصر کے اوقات میں تیز ہوا کا چلنا شروع ہوا ۔ بادل گرجے موسم سرد ہوگیا ۔ مغرب کے بعد سے ہلکی سی بارش ہوئی ۔ سائن بورڈ ، سماجی و سیاسی قائدین کے فلیکسی تیز ہوا کی وجہ سے زمینوں پر گر پڑے ۔ راگ گیارہ بجے پھر دوابارہ بارش کا سلسلہ شروع ہوا ۔ نصف گھنٹے کے لئے برقی سربراہی محدود کردی گئی ۔ غیر موسمی بارش کی وجہ سے عوام بالخصوص کسانوں میں تشویش پائی گئی ۔ سڑک کے اطراف کے گڈھے پانی سے لبریز ہوگئے جس کی وجہ سے راہگیروں موٹر سائیکل سواریوں کو کافی دشواریاں درپیش ہوئی ۔