پٹلم میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش تقریب

پٹلم 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے گرام پنچایت کے عقب میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کو پھول مالا چڑھاکر یوم پیدائش تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ مسٹر اے گنگارام، کانگریس پارٹی کے سابق سرپنچ مسٹر موہن ریڈی، مسٹر نرسمہا چاری، مسٹر ستیم ریڈی، مسٹر رام ریڈی، مسٹر راملو سیٹھ، مسٹر شیو کمار کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس طرح لائنس کلب پٹلم کے صدر مسٹر راجو نے بھی مجسمہ پر پھول مالا چڑھاکر یوم پیدائش منائی۔ ان کے ہمراہ لائنس کلب کے نائب صدر مسٹر وینو گوپال، راج ملیش کے علاوہ دیگر اراکین موجود تھے۔