پٹلم 17 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسجد طور کے پیش امام حافظ محمد انور کی اطلاع کے بموجب 19 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جامع مسجد کے احاطہ مدرسہ میں گرمائی دینی تعلیم کا نظم رکھا گیا ہے۔ اولیائے طلباء نوٹ فرماکر اپنے اپنے بچوں کے داخلے کروائیں۔ فی طالب علم 200 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے۔